Thursday, April 25, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں اسموگ خطرناک حد کو چھونے لگی

لاہور کے مختلف علاقوں میں اسموگ خطرناک حد کو چھونے لگی
November 1, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں سموگ خطرناک حد کو چھونے لگی۔ دو اعشاریہ پانچ پر ٹیکولیٹ میٹر کی سطح تین سواسی تک جاپہنچی جو کہ انسانی صحت کیلئے بے حد خطرناک ہے۔ فضائی آلودگی جانچنے والی ویب سائٹ ایئرویژول کے مطابق دواعشاریہ پانچ پرٹیکولیٹ میٹرکی سطح تین سواسی تک جاپہنچی ہے۔ یہ سطح پندرہ تک ہونی چاہئے۔ سموگ کے باعث شہریوں میں آنکھوں میں جلن اور سانس کی تکالیف جیسے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے سموگ کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔ محکمہ صحت نے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کوناک اور منہ کو ڈھانپنے، چشمے کا استعمال کرنے، آنکھیں اچھی طرح دھونے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ روز احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک جام ہونے اور ٹائر جلانے جیسے واقعات کے باعث بھی سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔