Monday, September 16, 2024

لاہور کے متعدد علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار !!! کراچی کا موسم بھی ابر آلود، بونداباندی کا امکان

لاہور کے متعدد علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار !!! کراچی کا موسم بھی ابر آلود، بونداباندی کا امکان
August 12, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں بارش نے موسم حسین بنا دیا۔ جہلم میں ایک سو اٹھائیس ملی میٹر بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش سے گرمی کا زورٹو ٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ جہلم میں 128ملی میٹر بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گوجرانوالہ راولپنڈی/اسلام آباد ، لاہور، ہزارہ، میرپور خاص، قلات اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج ابرآلود ہونے کی وجہ سے شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔