Friday, April 26, 2024

لاہور کے فیصل چوک میں جاری تحریک لبیک کا دھرنا پانچویں روز میں داخل

لاہور کے فیصل چوک میں جاری تحریک لبیک کا دھرنا پانچویں روز میں داخل
November 29, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور کے فیصل چوک میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے کارکنوں کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔ مظاہرین صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کی بر طرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کارکنان نے کہا کہ سابق وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد کا استعفیٰ کافی نہیں سزا سب کو ملنی چاہیے۔
لاہور میں مال روڈ کے علاوہ تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے دِن بھر کھلی رہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے باہر بیٹھے مظاہرین کی سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔