Friday, May 17, 2024

لاہور کے فضا سے آلودگی میں کمی نہ آ سکی، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا ایئر کوالٹی انڈیکس 316 ریکارڈ

لاہور کے فضا سے آلودگی میں کمی نہ آ سکی، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا ایئر کوالٹی انڈیکس 316 ریکارڈ
December 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے فضا سے آلودگی میں کمی نہ آ سکی۔ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا ایئر کوالٹی انڈیکس 316 ریکارڈ، ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئرکوالٹی انڈیکس 237 مانپا گیا۔ ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ کیا گیا۔ پارک ویو سوسائٹی، ملتان روڈ لاہور میں 296 بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں 143 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 149 ریکارڈ ، رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی 155 انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔