Saturday, May 11, 2024

لاہور کے علاقے کاہنہ میں رہائشی کوارٹر کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق

لاہور کے علاقے کاہنہ میں رہائشی کوارٹر کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق
January 25, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری اسکول کے رہائشی کوارٹر کی چھت گر گئی۔ حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ بشریٰ اور بیٹا رحمان شامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کاہنہ میں اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا واقعہ میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا چھت گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس جمع کرائی جائے۔