Thursday, May 9, 2024

لاہور کے علاقے ڈیفنس سے ازبک لڑکی لاپتہ

لاہور کے علاقے ڈیفنس سے ازبک لڑکی لاپتہ
May 26, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس سے ازبک لڑکی لاپتہ ہو گئی۔ خالہ نے تھانے میں بازیابی کی درخواست دے دی۔ لاہور کے علاقہ ڈیفنس اے سے ازبکستان کی ییلینا لاپتہ ہو گئی جس سے جسم فروشی کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ییلینا کی خالہ ریگینا کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کےمطابق ییلینا کو ڈیفنس ڈبل ڈی بلاک میں چائنیز خاتون لیڈی گاگا کے گھر ملازمت ملی۔ ریگینا نے مؤقف اختیار کیا کہ پانچ مئی کو ییلینا کی مالکن گاگا نے اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر جب اس کے گھر پہنچی تو پتا چلا کہ اسی گھر کا سہیل نامی ڈرائیور بھی غائب ہے۔ ییلینا کی خالہ نے بتایا اس کی بھانجی کو سہیل نے غلط کاری کروانے کے لئے اغوا کیا۔ ازبک خاتون کی پاکستانی شہری محمد نثار سے شادی بھی ہو چکی ہے جس کی مدد سے وہ پاکستان آئی۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ییلینا کے اغوا ہونے میں اس کی مالکن گاگا بھی ملوث ہے جبکہ سہیل لڑکیوں کو غلط کاری کروانے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔