Sunday, May 19, 2024

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں گھر میں آگ لگ گئی، 2 خواتین جاں بحق

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں گھر میں آگ لگ گئی، 2 خواتین جاں بحق
December 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں گھر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

جاں بحق ہونیوالی دونوں بزرگ خواتین سگی نہیں تھیں۔ دونوں خواتین عرصہ دراز سے اس گھر میں مقیم تھیں جن میں ایک شادی شدہ اور ایک غیر شادی شدہ تھی۔

عینی شاہد کا کہنا ہے آگ شام 04:30 بجے کے قریب لگی۔ دونوں خواتین کے جسم مکمل جھلس چکے تھے۔

پنجاب فرانزک کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔