Tuesday, April 23, 2024

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
April 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ خواتین کو میواسپتال جبکہ مردوں کو ایکسپوسنٹر اسپتال منتقل کرکے گلی سیل کر دی گئی۔ ادھر فرخ آباد میں ایک ہی خاندان کے سترہ افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق متاثرین میں چھ مرد ،چھ خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔ اٹاری سروبہ میں ایک ہی گھر سےدس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کو قرنطینہ سنٹر منتقل کرکے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران سی ای او میواسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسی سالہ شخص اور ترپن سالہ خاتون شامل ہے۔ میواسپتال میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہو گئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران شہر کے چار بڑے اسپتالوں سے کورونا وائرس کے مزید پینسٹھ مریض صحت یاب ہو گئے۔