Saturday, May 18, 2024

لاہور کے علاقے نادرآباد میں گھر میں پُراسرار طور پر آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے نادرآباد میں گھر میں پُراسرار طور پر آگ لگ گئی
March 27, 2019

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے نادرآباد میں گھر میں پُراسرار طور پر آگ لگ گئی جس سے خاتون اور 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا لاہور کینٹ کے علاقہ نادر آباد میں جہاں گلی نمبر 3 کے رہائشی شاہد کے گھر میں گیس سیلینڈر پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پل بھر میں بالائی منزل پر واقع پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اہل علاقہ نے آگ بجھانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا تو ماں اور بچے جان کی بازی ہار چکے تھے۔

متاثرہ شہری شاہد گھڑیوں کا کام کرتا ہے جو حادثے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔ گھر پہنچا تو اس کی جنت ہی اجڑ چکی تھی۔

اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ شہباز الہی بھاری نفری اور فرانزک عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔