Friday, April 19, 2024

لاہور کے علاقے مناواں میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

لاہور کے علاقے مناواں میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
June 25, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے مناواں میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ 15 سالہ احمد ریحان کو 3 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقتول کے ماموں لطیف کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم رضوان عرف جگا، قاسم، آصف اور سجاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا احمد ریحان جوتے فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ عید کے بعد فیکٹری کی مسلسل بندش کی وجہ سے قریبی ہوٹل والوں نے احمد ریحان کو اپنے ہاں رہنے کو کہا جس پر وہ ان کی باتوں میں آ گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نو دن تک نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور حالت غیر ہونے پر اسے میواسپتال پھینک کر فرار ہو گئے۔ مقتول کے چچا نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔