Wednesday, May 15, 2024

لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتل

لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتل
July 31, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتل ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزموں نے احمد علی چٹھہ کو سر میں  گولیاں ماریں۔ شہر لاہور میں جرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ مصطفیٰ ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں  نے فائرنگ  کرکے سابق ایڈیشنل رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی احمد علی چٹھہ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سابق پروفیسر احمد علی چٹھہ فارم سے دودھ لینے گھر سے نکلے تھے کہ سر پر گولیاں ماری گئیں۔ پینسٹھ سالہ احمدعلی چٹھہ کے قتل  کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔