Wednesday, April 24, 2024

لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ، سات افراد زخمی

لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ، سات افراد زخمی
March 25, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں ٹریفک وارڈن سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی موٹرسائیکل، کار پارکنگ کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑی درجنوں موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو کی 15 گاڑیاں اب بھی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔  لاہور ، شاہدرہ موڑ ، ایل پی جی ٹینکر ، آگ ، ٹریفک وارڈن ، افراد ، زخمی زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔ ادھر ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام تر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا آگ پر فوری طور پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کرتے ہوئے کہا اے سی سٹی تمام تر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں۔