Friday, March 29, 2024

لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش صندوق سے مل گئی

لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش صندوق سے مل گئی
February 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش صندوق سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسی کے گھر گیا تھا۔ 10 سالہ تنزیل کی تشدد زدہ لاش ہمسائے کے گھر صندوق سے برآمد ہوئی۔ تنزیل کی لاش 12 گھنٹوں بعد خاتون کے گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے زینب نامی خاتون نے بچے کو قتل کر کے لاش صندوق میں بند کر دی۔ پولیس نے زینب کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بچے کی لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا۔ اہلخانہ کے مطابق تنزیل ہمسائے کے گھر سے چھوٹی بہن کے کھلونے واپس لینے گیا مگر واپس نہ آیا۔ خاتون نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا 10 سالہ تنزیل نے کچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی۔