Thursday, April 25, 2024

لاہور، شالیمار لنک روڈ پر داماد کی فائرنگ، سسر اور دو برادر نسبتی قتل

لاہور، شالیمار لنک روڈ پر داماد کی فائرنگ، سسر اور دو برادر نسبتی قتل
November 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے شالیمار لنک روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔ 

شالیمار لنک روڈ پر نوجوان شاہ زیب نے فائرنگ کرکے سسراور دو سالوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، شالیمار لنک روڈ کے علاقے میں نوجوان نے داماد نے سسر اور دو سالوں پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حامد شاہ اور فرخ شاہ موقع پرجاں بحِق جبکہ شارق اسپتال میں دم توڑگیا۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی، ملزم شاہ زیب کو مقتولین کے گھر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کوفوری موقع پرپہنچنے اور ملزموں کوٹریس کرنے کی ہدایت کردی۔

14 نومبر کو تھانہ بادامی باغ کے علاقے میں قاری محمد ماجد کے مبینہ تشددسے شاگرحافظ محمد حمزہ جاں بحِق ہوگیا۔ 13 نومبرکو ہنجروال کے علاقے میں میاں بیوی کوقتل کردیا گیا تھا۔

10 نومبرکو بادامی باغ میں ہی کیبل آپریٹرزکے جنرل سیکرٹری کوقتل کردیا گیا۔ 5 نومبر کو شیراکوٹ میں کیبل نیٹ کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ 2 نومبرکو چوہنگ میں اوپرکے ڈرائیورکوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔