Saturday, April 20, 2024

لاہور کے علاقے شادباغ میں گتہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا لیا گیا

لاہور کے علاقے شادباغ میں گتہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا لیا گیا
July 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقےشادباغ میں گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق شاد باغ میں عامر روڈ پر گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ آگ فیکٹری کے بیسمنٹ میں لگی جہاں پر گتے کے رول اور سکریپ موجود تھا۔ آتشزدگی کی وجہ سے ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ فیکٹری رہائشی علاقے میں ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا گتہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔