Monday, May 13, 2024

لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب ٹریفک حادثہ ، 3 افراد موقع پر جاں بحق

لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب ٹریفک حادثہ ، 3 افراد موقع پر جاں بحق
March 19, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیس سالہ طیب ، اٹھارہ سالہ عرفان اور محمد علی شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔