Sunday, September 8, 2024

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں 2 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں 2 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار
January 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں دو سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا۔

معصوم دعا کی لاش کو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جاوید بچی کی والدہ کا رشتے میں ماموں لگتا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم جاوید سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔