Friday, April 26, 2024

لاہور کے علاقے باٹا پور میں اینٹی وہیکل اسٹاف پولیس سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے باٹا پور میں اینٹی وہیکل اسٹاف پولیس سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک
August 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے باٹا پور میں اینٹی وہیکل اسٹاف پولیس سے  مبینہ مقابلے میں  ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آدھے گھنٹے تک پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ ہوتی رہی۔ پولیس اہکاروں پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ اے وی ڈی ایل ایس صدر پولیس نے ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے باٹا پور چھاپہ مارا تھا۔ ملزمان نے ڈی ایس پی اے وی ایل ڈی ایس صدر محمد علی بٹ اور ان کی ٹیم پر فائرنگ کی ۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا تھا ہلاک ڈاکو کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی۔ اینٹی وہیکل اسٹاف کینٹ کی ٹیم چوری شدہ گاڑیوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں چند روز قبل ضلع ننکانہ میں گئی تھی ۔ ہلاک ڈاکو اعظم اور اس کے دیگر ساتھیوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد اشرف شہید ہوگیا تھا۔ مقابلے میں ہلاک ڈاکو اعظم کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔