Thursday, May 9, 2024

لاہور کے علاقہ مرغزار کالونی میں چودہ سالہ گھریلو ملازمہ کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور کے علاقہ مرغزار کالونی میں چودہ سالہ گھریلو ملازمہ کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقہ مرغزار کالونی میں چودہ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

چودہ سالہ کرن مرغزار کالونی میں قاسم نامی شخص کے گھر پر گھریلو ملازمہ تھی۔ قاسم نے کرن کے اہلخانہ کو اطلاع دی کہ اس نے خودکشی کر لی ہے۔ کرن کے اہلخانہ لاش لیکر پتوکی چلے گئے۔ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہماری بچی کو قتل کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ہنجروال پولیس نے قاسم نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔ فیصل نامی شخص کو پتوکی پولیس نے حراست میں لے لیا۔