Thursday, April 18, 2024

لاہور کے شیخ زید اسپتال میں دیڑھ ارب کی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں

لاہور کے شیخ زید اسپتال میں دیڑھ ارب کی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں
November 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے شیخ زید اسپتال میں ایک ارب 45 کروڑ روپے سے زائد مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ارب 40 کروڑ سے زائد رقم ایک ہی بینک میں جمع کرادی، اسی طرح اسپتال کے لئے 4 کروڑ 77 لاکھ روپے سے مشینری کے پرزے خریدنے میں بھی بے ضابطگی پائی گئی، جبکہ من پسند افراد کی تعیناتیاں بھی کی گئی ہیں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 4 کروڑ 77 لاکھ 20 ہزار روپے کے غیر قانونی کنٹریکٹ کرنے والے ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کردی۔