Saturday, April 20, 2024

لاہور کے شہریوں نے بھی یومِ دفاع پر تقریب کا اہتمام کیا

لاہور کے شہریوں نے بھی یومِ دفاع پر تقریب کا اہتمام کیا
September 6, 2018
لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں یوم دفاع بھر پور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور کے شہریوں نے بھی یومِ دفاع کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا۔ ملی نغموں کی دھنوں پر ہاتھوں میں پاکستانی پرچم لہراتے زندہ دلان لاہور جنہوں نے صبح کا آغاز یوم دفاع کے حوالے سے پر وقار تقریب کے انعقاد سے کیا۔ تقریب کے شرکاء نے پاک وطن سے محبت کے اظہار میں کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے ان کی جان مال اور ہر چیز قربان ہے۔ ملک بھر میں یوم دفاع یوم شہداء کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے جہاں ہر شہری اپنے اپنے انداز میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، وہیں لاہوریوں کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر شہداء کی یاد کا دن ہے جن کی قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جا سکتی۔ تقریب کے اختتام پر یوم دفاع کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔