Tuesday, May 21, 2024

لاہور کے شہری 2020ء میں غیر محفوظ رہے، پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہی

لاہور کے شہری 2020ء میں غیر محفوظ رہے، پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہی
December 31, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور کے شہری سال دو ہزار بیس میں بھی غیر محفوظ رہے، پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام نظر آئی تو ڈاکوؤں اور چوروں کی خوب چاندی رہی، ڈاکوؤں کی چلائی گئی گولیاں پچیس شہریوں کے زندگیوں کے چراغ بھی گل کرگئیں۔

لاہورکے مکینوں کے ساتھ ہاتھ کرنے کا ٹونٹی ٹونٹی ڈاکوؤں اور چوروں کے نام رہا۔ سال کے دورون مجموعی طور پر تین سو ستر افراد قتل ہوئے جن میں سے پچیس شہریوں کو مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے گولیاں ماریں۔

تینتیس شہری اندھے قتل کی وارداتوں کے دوران موت کے منہ میں چلے گئے۔

پولیس کے امن وامان قائم رکھنےکے دعوت بھی کاغذی نکلے،،،
پولیس ریکارڈ کے مطابق اغواء برائے تاوان کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 3 ہزار177 واردتیں ہوئیں، کار چھیننے اور چوری کے ایک ہزار114  مقدمات درج ہوئے۔ اس دوران آٹھ ہزار ایک سوپانچ افرد کوموٹرسائیکلوں سے بھی محروم کر دیا گیا۔

لاہور میں خواتین سے زیادتی کی تین سو پچاس وارداتیں ہوئیں، جن میں ہائی پروفائل کیسزبھی شامل ہیں۔