Wednesday, April 24, 2024

لاہور کے شاہی قلعہ کی بحالی کا کام جاری ہے

لاہور کے شاہی قلعہ کی بحالی کا کام جاری ہے
January 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے شاہی قلعہ کی بحالی کا کام جاری ہے،بارودخانہ کی کھدائی کےدوران ایک سرنگ بھی دریافت ہوئی،اس سے پہلے دوتوپیں بھی ملیں۔ قلعہ لاہور اپنے اندر تاریخ کی لازوال داستانیں سموئے ہوئے ہے، والڈسٹی حکام کے مطابق شاہی باورچی خانے،بارود خانے اورداخلی راستے کی بحالی اور کھدائی کے دوران سکھ دور کی اشیا، زیر زمین راستے کا سُراغ  ملا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انگریز فوج نےقلعہ پر کنٹرول حاصل کیا تو داخلی راستہ بائیں جانب بنایاگیا جس کے مزیدآثارملے ہیں، کھدائی کے دوران دو توپیں بھی برآمد ہوئیں جن کے بارے میں خیال ظاہرکیا جارہا ہے کہ یہ برطانوی دورمیں استعمال ہوتی رہیں۔ عمارت کو اصل حالت میں واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے ، شہری کہتے ہیں کہ  قلعہ لاہور تاریخ کا  آئینہ ہے،اس کی بحالی اچھااقدام ہے۔ قلعہ لاہور کے بارودخانے،شیش محل اور رائل کچن کی بحالی کاکام جاری ہے۔