Friday, April 26, 2024

لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق
February 26, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

سفاری زو میں شیروں کے حملے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سترہ سالہ بلال جنگلا پھلانگ کر گھاس کاٹنے کے لیے شیروں کے احاطے میں چلا گیا۔

 لواحقین کا کہنا ہے کہ بلال تین دن سے لاپتہ تھا۔ سفاری پارک سے اس کی  کھوپڑی اورہڈیاں ملیں۔ بلال کی موت کی ذمہ داری پارک انتظامیہ ہے۔ تاہم سفاری زو کی انتظامیہ بلال کے اندر داخلے سے لاعلم ہے۔

 انچارج سفاری پارک شفقت کا کہنا ہے کہ بلال کب اور کیسے سفاری لائن میں داخل ہوا، علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارک انتظامیہ کے پاس انتالیس شیر ہیں جن کو پندرہ ایکڑ رقبے پر چھوڑا جاتا ہے۔ سفاری لائن میں بیک وقت تمام شیر نہیں چھوڑتے، ایک وقت میں چار سے آٹھ شیر چھوڑے جاتے ہیں۔

 انچارج سفاری پارک کے مطابق بلال کے کپڑے اور جسم کے حصے مختلف مقامات سے مل رہے ہیں۔

انچارج کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صرف انتظامیہ کی گاڑی پر پارک کی سیر کرنے کی اجازت ہے۔