Sunday, May 12, 2024

لاہور کے سفاری زو میں بارہ سال بعد رائل بنگال ٹائیگر کے دو بچوں کی پیدائش

لاہور کے سفاری زو میں بارہ سال بعد رائل بنگال ٹائیگر کے دو بچوں کی پیدائش
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے سفاری زو میں بارہ سال بعد رائل بنگال ٹائیگر کے دو بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ عریبین آڈکس نامی جانور کے ہاں بھی ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نئے مہمانوں کی آمد سے سفاری پارک میں بنگال ٹائیگرز کی تعداد پانچ اور عربین آڈکس کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کے دونوں بچے صحت مند ہیں جبکہ عربین آڈکس کے بچے کو ماں سے دور انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ صحتیابی کے بعد عربین آڈکس کے بچے کو بھی ماں کے پاس شفٹ کر دیا جائیگا۔