Saturday, April 27, 2024

لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے مزید ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار

لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے مزید ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار
April 19, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے مزید ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انتظامیہ نے جناح اسپتال کے وارڈ بوائے اور گنگارام اسپتال کے ڈسپنر میں وائرس کی تصدیق کردی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق وارڈ بوائے طارق اور سر گنگارام اسپتال کے ڈسپنسر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جناح اسپتال کا وارڈ بوائے ڈائلیسز وارڈ اور آئی سی یو میں جبکہ سر گنگارام اسپتال کا ڈسپنسر علی مین میڈیسن اسٹور میں تعینات تھا۔ دونوں اسپتالوں کے ملازمین کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔