Thursday, March 28, 2024

لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یوز بھر گئے

لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یوز بھر گئے
June 13, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے زیادہ ترسرکاری اسپتالوں کے آئی سی یوزبھر گئے ۔  جنرل اسپتال، جناح اور کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں جگہ ختم ہو گئی ۔  گنگا رام ، میو اسپتال کے آئی سی یو وارڈز میں گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے ۔ پنجاب میں کورونا کےعلاج کیلئے "ایکٹیمرا" انجکشن کا ٹرائل شروع، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے یہ انجکشن ہر مریض کو نہیں لگایا جاسکتا، ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر انجکشن نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، بلیک میں فروخت کرنے والوں کی خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں  پنجاب کے اسپتالوں میں40 فیصد گنجائش باقی رہ گئی۔540 میں سے 93 وینٹی لیٹرز استعمال میں ہیں۔پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت 40 فیصد گنجائش باقی ہے،10 ہزار سادہ اور 502ہائی ڈیپنسی بیڈز دستیاب جو اگلے دس دن کے لیے کافی ہونگے جبکہ 540 میں سے 93 وینٹی لیٹرز استعمال میں ہیں۔

فوکل پرنس برائے کورونا ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کیلئے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے، نشاندہی پر انتظامیہ سمارٹ لاک ڈاؤن کرسکے گی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ دس لاکھ میں سے سوا دو لاکھ ٹائیگرفورس اپنی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں، ہمیں اس وبا کے ساتھ رہنا ہے اس کے لیے ضروری ہے معاشرہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔