Thursday, March 28, 2024

لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند، پٹرول کی شدید قلت

لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند، پٹرول کی شدید قلت
November 27, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے احتجاج اور شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کے باعث پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔ بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے باعث شہر لاہور میں پٹرول کی ترسیل نہ ہونے سے شہر کے بیشتر پٹرول پمپس خالی پڑے ہیں۔ شہری گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں پٹرول ڈلوانے کیلئے سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔
شہر کے چند پٹرول پمپس جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
شہری سیخ پا ہیں کہ دو دو گھنٹے قطاروں میں لگنے کے باوجود پٹرول پمپس پر مہنگا ہائی آکٹین پٹرول ہی دستیاب ہے۔
شہریوں نے کہا کہ حکومت ملک میں موجود بحرانوں کا پر امن حل نہیں نکال سکتی تو مسائل میں مزید اضافہ نہ کرے۔