Thursday, April 25, 2024

لاہور کے حلقہ این اے 127 کے حالات کسی پسماندہ گاؤں سے کم نہیں

لاہور کے حلقہ این اے 127 کے حالات کسی پسماندہ گاؤں سے کم نہیں
July 10, 2018
لاہور (92 نیوز) نئی حلقہ بندیوں سے وجود میں آنے والے لاہور کا حلقہ این اے ایک سوستائیس میں نکاسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی جوہڑوں  کی شکل میں کھڑا ہے۔ اس حلقے کے حالات کسی پسماندہ گاؤں سے کم نہیں۔ گندگی کے انبارعوامی نمائندوں کی کارکردگی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں۔ بجلی کے لٹکتے تار موت بن کر جھولتے نظر آتے ہیں۔ حلقہ مکین نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے وہ علاقے کے مسائل کیلئے منتخب نمائندوں کے دروازے کھٹکھٹاتے آ رہے ہیں ہیں مگر کچھ نہیں ہوا۔ لوگوں نے کہا کہ گلیوں میں گٹر کا گندہ پانی کھڑا ہے جس سے نمازیوں کو بھی مشکلات ہیں۔ این اے ایک سوستائیس سے مریم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں جن کی سزایابی کے بعد سابق وفاقی وزیر پرویز ملک کے  صاحبزادے علی پرویز ملک پی ٹی آئی کے جمشیداقبال چیمہ کے مدمقابل ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ کہ طے ہو چکا ہے ووٹ اسے دیں گے جو مسائل حل کرے گا۔