Thursday, September 19, 2024

لاہور کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود اغوا ہو گیا

لاہور کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود اغوا ہو گیا
August 12, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور جناح اسپتال  کی انتظامیہ اور اور سکیورٹی کا پول کھل گیا۔ گائنی وارڈ سے خاتون نومولود بچے کو اغوا کر کے فرار ہو گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ مغوی بچے کے چچا نے بتایا کہ جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے ایک خاتون طیبہ نامی خاتون کا نومولاد بچہ لے کر فرار ہو گئی۔ بچہ گزشتہ رات پیداہوا تھا جسے ہفتے کی رات آٹھ بج کر نو منٹ پر ایک خاتون اٹھا کر لے گئی۔ بچے کے چچا نے بتایا کہ خاتون صبح ہی سے تاک میں تھی جس نے موقع پا کر بچے کو اغوا کر لیا۔ لواحقین نے واقعے  پرجناح اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ دوسری جانب ایم ایس جناح اسپتال کا موقف ہے  کہ بچے کو پیدا ہونے کے بعد ماں اور دادی کے حوالے کیا تھا ، بچے کی ماں ساتھ والے بیڈاٹینڈنٹ پر ذزمہ داری ڈال رہی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ڈاکٹر یحی سلطان ، کرنل ریٹائرڈ افتحار اکرم ، اور ڈاکٹر حماد مشتاق شامل ہیں۔ دوسری جانب بچے کے چچا کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاون میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔