Monday, May 6, 2024

لاہور کے جناح اسپتال میں ڈاکٹرز اور فزیوتھراپسٹ طلبا آپس میں گتھم گتھا ہو گئے

لاہور کے جناح اسپتال میں ڈاکٹرز اور فزیوتھراپسٹ طلبا آپس میں گتھم گتھا ہو گئے
January 8, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کا جناح اسپتال میدان جنگ بن گیا ۔ ڈاکٹرز اور فزیوتھراپسٹ طلبا آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ ڈاکٹرز نے ایم ایس آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے فز یوتھراپی کے طلبہ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان لڑائی میں ڈیپاٹمنٹ میں ہیڈ کی تعنیاتی کا معاملہ طول پڑ گیا۔ فزیواتھرپسٹ طلبہ کا کہنا ہے کہ سابقہ ایچ او ڈی ہراساں کرتا ہے آج نئی ہیڈ کو ملنے دفتر گئے جہاں سابقہ ایچ او ڈی کے حامی ڈاکٹرز نے ہم پر تشدد کیا۔ دوسری طرف ینگ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کے الزام بے بنیاد ہیں ۔ طلبہ کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کیساتھ بدتمیزی کی گئی جس کے باعث حالات خراب ہوئے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایم ایس جناح اسپتال کی جانب سے بنائی گئی چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔