Friday, May 17, 2024

ملک میں کورونا سے 63 جاں بحق، لاہور کے 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ملک میں کورونا سے 63 جاں بحق، لاہور کے 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 63 جاں بحق ہوگئے، لاہور کے 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

 ملک بھر میں کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اب تک 9 ہزار 992 اموات ہو گئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 776 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق ایک روز کے دوران 30 ہزار 666 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 12 ہزار 93 ، پنجاب میں 1 لاکھ 36 ہزار 669 ، کے پی کے میں 57 ہزار 746 ، بلوچستان میں 18 ہزار 99 ، اسلام آباد میں 37 ہزار 390 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 235 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89.6 فیصد رہی ۔ اب تک 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ترجمان این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 599 ہے۔ سندھ میں 20 ہزار 240 ، پنجاب 10 ہزار 58 ، کے پی کے میں 4 ہزار 73 ، اسلام آباد 4 ہزار 425 ، گلگت بلتستان 56 ، بلوچستان 261 اور آزاد کشمیر میں 486 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ 19 ہزار 983 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔

ادھر لاہور کے تینتیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، کینال کالونی، سمن آباد، باغبانپورہ کے بعض علاقے سیل کر دیئے گئے۔