Wednesday, May 8, 2024

لاہور کے تھانہ شاہدرہ کا تفتیشی افسر عامر نذیر چیمہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور کے تھانہ شاہدرہ کا تفتیشی افسر عامر نذیر چیمہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
October 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے تھانہ شاہدرہ کا تفتیشی افسر عامر نذیر چیمہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ اینٹی کرپشن نے ہتھکڑی لگا کر حوالات میں بند کر دیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ایس ایچ او انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ لاہور عامر نزیر چیمہ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے قتل کے ملزموں کو پکڑنے کے لئے شکایت کنندہ خلیل بھٹی سے پچاس ہزار رشوت وصول کیئے۔ ڈائریکٹر ویجلینس کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ عامر چیمہ نے ملزموں کو پکڑنے کے لئے 55 ہزار پہلے بھی رشوت لی تھی۔ عامر چیمہ نے شکایت کنندہ سے دو لاکھ روپے بطور رشوت طلب کیے تھے۔ ملزم کے خلاف پرچہ درج کرکے حوالات بند کر دیا ہے۔ ملزم کو آج جوڈیشل ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔