Sunday, September 8, 2024

لاہور کے تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور کے تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ
January 20, 2016
لاہور (92نیوز) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد لاہور کی بڑی جامعات سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے مختلف تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ریہرسل بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک بھر کی طرح لاہور کے بھی تما م بڑے تعلیمی ادروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس کے طرف سے الرٹ کال دی گئی تو پیروفورس اور کیوک ریسپانس فورس کی گاڑیاں پانچ سے سات منٹ کے دوران پنجاب یونیورسٹی گیٹ پر پہنچ گئیں جہاں پر ایس پی اقبال ٹاون محمد اقبال خان نے اہلکاروں کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ چارسدہ میں دہشت گردی کے بعد تعلیمی اداروںکا ایس ایم ایس الرٹ سسٹم بھی ایکٹو کر دیا گیا ہے جو ڈائریکٹ پولیس کنٹرول روم کے ساتھ منسلک ہے۔ نہ صرف تعلیمی اداروں بلکہ شہر کی اہم سرکاری عمارتوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی۔