Friday, May 10, 2024

لاہور کے بچوں کاکشمیرکےبچوں کیساتھ اظہاریکجہتی

لاہور کے بچوں کاکشمیرکےبچوں کیساتھ اظہاریکجہتی
August 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر  کے مکینوں پر مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، ظلم کے اس سلسلے سے بچے بھی محفوظ نہیں،صوبائی دارالحکومت لاہورکے بچوں نے کشمیرکے بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

غاصب  بھارت نے صرف جنت نظیرکشمیرپرقبضہ ہی نہیں کیا بلکہ وہاں کے مکینوں کے حقوق بھی غصب کرلیے ، بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے مکینوں پرظلم کے پہاڑ توڑے جاررہے ہیں،اس ظلم سے بچے بھی محفوظ نہیں ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مکین بچے ظلم سہتے بچوں کے لیے آواز اُٹھارہے ہیں ، بچوں نے عالمی اداروں سے بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کانوٹس لینے اور کشمیریوں پرمظالم ختم کروانے کامطالبہ کیاہے۔