Thursday, May 9, 2024

لاہور کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

لاہور کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
August 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے۔ لاہور میں مسلسل دوسرے روز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مختلف علاقوں میں پانی بھی جمع ہو گیا جس کو نکالنے کیلئے متعلقہ ادارے متحرک رہے۔ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنیاں جانیاں بھی لگی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا اسپیل آئندہ ایک سے دو روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، مریدکے اور دیگر علاقوں میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا۔ بارش کے باعث حبس میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔