Friday, April 26, 2024

لاہور کے بعد بادلوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ کا رخ کر لیا

لاہور کے بعد بادلوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ کا رخ کر لیا
July 5, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے بعد بادلوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ  کا رخ کر لیا۔ کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ کالی گھٹاؤں نے موسم سہانا بنا دیا۔ رحیم یارخان، شجاع آباد، خان پور، جام پور میں بھی بادل کھل کے برسے۔ سڑکیں ،گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔ ابر کرم سے ہر چیز کھل اٹھی۔ مرجھائے چہروں پر رونق آگئی۔ شرقپور اور گردونواح میں بھی رم جھم ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ کشمور ،شہداد کوٹ،لیاقت پور سمیت دیگر شہروں میں  جل تھل ایک ہو گیا۔ ادھر بہاولپوراور گردو نواح میں طوفانی بارش ہوئی۔ چک نمبر 43 ڈی بی میں گھر کی چھت گرنے سےتین افرادجاں بحق، پانچ زخمی ہوئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔