Thursday, April 18, 2024

لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع کیفے ایلانتو سے بھاری مقدار میں شراب برآمد

لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع کیفے ایلانتو سے بھاری مقدار میں شراب برآمد
September 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع کیفے ایلانتو سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی ۔  شراب کی بوتلیں برآمد کر کے 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان رانجھا اور محکمہ ایکسائز نے کارروائی کر کے کیفے الانتو سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ۔ شہریوں نے سوال اٹھا دیا کہ سر عام شراب کیسے فروخت کی جا سکتی ہے، شراب سر عام فروخت ہونے پر متعلقہ ادارے کیوں خاموش رہے؟ متعلقہ اداروں نے پہلے کارروائی کیوں نہیں کی۔ الانتو مالکان کو کونسی اہم شخصیات کی سر پرستی حاصل تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیفے ریسٹورنٹ میں تو شراب فروخت ہو ہی رہی تھی، شہری باہر سے شراب لا کر کیفے الانتو میں بیٹھ کر پیتے تھے۔ پولیس کی جانب سے شراب پینے والوں کے خلاف تو کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی جبکہ 13 افراد کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے کا یہ گھناونا کاروبار کب سے کر رہے ہیں اور انہیں کون سی اہم شخصیات کی سر پرستی حاصل تھی۔