Saturday, April 20, 2024

لاہور کے اسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار سو ہو گئی

لاہور کے اسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار سو ہو گئی
November 12, 2018
لاہور (92 نیوز) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور کے اسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو گنا ہو گئی۔ آنکھوں اور سانس کے امراض میں مبتلا تین سو سے چار سو افراد روزانہ لاہور کے بڑے اسپتالوں میں چیک اپ کیلئے آرہے ہیں۔ لاہور کے بڑے اسپتالوں جناح، جنرل، میو، سروسز اور چلڈرن اسپتال میں سموگ سے متاثرہ افراد کی تعداد محض ایک ہفتے میں دو گنا بڑھ گئی۔ ہر اسپتال میں تقریبا تین سے چار سو مریض روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسپتالوں میں سموگ آگاہی کیلئے کاونٹرز تو موجود ہیں مگر ڈاکٹرز نہیں۔ مریضوں کو سانس ،قلب اورامراض چشم کے وارڈز میں چیک کیا جاتاہے۔ سموگ کے حوالے سے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھٹوں اور غیر معیاری فیول استعمال کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں اور باہر جاتے ہوئے چشمے اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔