Wednesday, April 24, 2024

لاہور کے 81 ہاٹ اسپاٹ علاقے سیل کر دیئے گئے

لاہور کے 81 ہاٹ اسپاٹ علاقے سیل کر دیئے گئے
June 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے 81 ہاٹ اسپاٹ علاقے سیل کر دیئے گئے۔ ڈی ایچ اے، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، کینٹ، کیولری گراؤنڈ، کینال ویو سیل کیے گئے۔ جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاک بند کیے  گئے۔ اس کے علاوہ جی او آر، ہربنس پورہ، شاہدرہ، بادامی باغ، شادباغ، مزنگ، ساندہ، اندرون شہر کے کئی علاقے بھی شامل ہیں۔ 2 ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ ادھر اسلام آباد میں جی نائن ٹو ، جی نائن تھری اور کراچی کمپنی مکمل طور پر سیل  کر دی گئی ۔ سیکٹر آئی 8 اور آئی 10 کو آئندہ 24 گھنٹوں میں سیل کرنے کا پلان ہے ۔‏ متاثرہ علاقوں کے داخلی وخارجی راستے مکمل طور پر بند ہیں ، پولیس اور رینجرز ‏سمیت سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کوسہولیات ‏فراہم کی جارہی ہیں اور ‏ضروری اشیا کی خریداری کے لیے اسٹورز مخصوص وقت میں کھلے رہتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاہدہی بھی مکمل ہو گئی ، غوری ٹاون، سیکٹر جی 6 اور جی 7 ہاٹ سپاٹس قرار، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹوئٹ میں کہا کہ آئی 8 سیکٹر میں ایک دن میں 200 کیسز نکلے جبکہ سیکٹرآئی 10 میں 400 کیسز ہوچکے ہیں۔ سرگودھا میں شہر اور ضلع کے 14 علاقے دو ہفتے کیلئے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں شاہ پور، کوٹ مومن، بھیرہ، ساہیوال، بھلوال اور سلانوالی کے علاقے شامل ہیں۔ گوجرانوالہ میں ماڈل ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، پیپلزکالونی، قلعہ دیدار سنگھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ملتان کے 40 علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ رکن عالم ،رشید آباد، مسلم ٹاؤن ،بسمہ اللہ چوک کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ گراس منڈی، بلال چوک، صدر بازار بھی بند ہو گا۔ فیصل آباد کے 92 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز ہے۔ تیزی سے وائرس پھیلنے والے علاقوں میں مدینہ ٹاؤن ، جناح کالونی، گلبرگ، غلام محمد آباد، رضا آباد، گلشن کالونی، راجے والا، گرین ٹاون شامل ہیں۔ ملت ٹاؤن، ایڈن گارڈن، مسلم ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن کے علاقے بھی  فہرست  کا حصہ ہیں۔ سمن آباد، ڈی ٹائپ، وارث پورہ، رچنا ٹاؤن، علیم ٹاؤن اور محمد آباد بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔