Thursday, April 25, 2024

لاہور کے 5 مقامات پر شیلٹرہومز کے نام سے عارضی و مستقل آرام گاہوں کی تعمیر شروع

لاہور کے 5 مقامات پر شیلٹرہومز کے نام سے عارضی و مستقل آرام گاہوں کی تعمیر شروع
November 26, 2018
لاہور( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے احسن قدم اٹھاتے ہوئے  لاہور میں بے گھر اور بے آسرا افراد کے لیے شیلٹر ہومز کے نام پر  عارضی اور مستقل چھت مہیا کرنے کے منصوبے  پر عملدرآمد شروع کر دیا جس سے  لوگوں کو ریلیف ملنا بھی شروع ہوگیا ۔ شیلٹر ہومز میں لوگوں کو  چھت تو ملی ہی ساتھ ساتھ کھانا بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے داتا دربار،ریلوے اسٹیشن،لاری اڈا،فروٹ منڈی اور ٹھوکر نیاز بیگ پر  بے گھر،مسافروں اور دوسرے شہریوں سے محنت مزدوری کے لیے آنے والوں  کے لیے عارضی اور مستقل قیام گاہوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ  حکومت کے اس اقدام سے  عوام کو کسی نہ کسی صورت میں ریلیف ضرور ملے گا ،  حکومت کا یہ قدم قابل تحسین ہے ۔ دوسری جانب  مستقل شیلٹر ہومز پر دن رات کام جاری ہے ۔