Saturday, May 11, 2024

لاہور کے 10 علاقے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر سیل

لاہور کے 10 علاقے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر سیل
April 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے 10 علاقے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر سیل کر دیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکندریہ کالونی، مکھن پورہ، بیگم کوٹ شاہدرہ ، رستم پارک گلشن راوی، مغلپورہ ریلوے کالونی سمیت 10 علاقوں کی متعدد گلیاں سیل کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی کینٹ ڈیفنس بی کا علاقہ بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر گواوا ویلیج بیدیاں روڈ کے علاقے کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے ان علاقوں میں 66 شہری کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 574 ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چاہ میراں بازار سے ملحقہ گلیاں رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی ہیں جبکہ 154 گھروں اور مارکیٹیوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس میں مبتلا شہریوں کے گھروں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راشن بھی بھجوایا جا رہا ہے ۔