Friday, April 26, 2024

لاہور ، کینال روڈ پر باراتیوں کی بس جناح اسپتال کے انڈر پاس سے ٹکرا گئی

لاہور ، کینال روڈ پر باراتیوں کی بس جناح اسپتال کے انڈر پاس سے ٹکرا گئی
July 15, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کینال روڈ پر باراتیوں کی بس جناح اسپتال کے انڈر پاس سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے باعث 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈیرہ غازی خان سے لاہور آنے والی بارات کی بس واپس جاتے ہوئے کینال روڈ پر جناح اسپتال انڈر پاس سے ٹکرا گئی۔ بس کی چھت پر سوار 5 باراتی بری طرح زخمی ہو گئے۔ بارات ڈیرہ غازی خان سے لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آئی تھی۔ زخمیوں میں علی شجاع، غلام عباس، قیصرریحان، ملک محبوب اور دانیال شامل ہیں ۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ بس کو تحویل میں لے کر گارڈن ٹاؤن تھانہ منتقل کر دیا۔