Monday, May 13, 2024

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا
January 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا دو گھنٹے سے زائد طبی معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت کے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائے گا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ دیکھے گئے اور جسمانی معائنہ کیا گیا جبکہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف سے دل کی بیماری کی علامات کے سوالات کرنے کے علاوہ نوازشریف کا بلڈ پریشر، ای سی جی اور خون کے ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کے جسم کے مختلف حصوں میں درد محسوس ہونے سے متعلق بھی پوچھا جس پر نوازشریف نے پٹھوں میں کھنچاؤ اور دل پر بھاری پن کی شکایت کی۔ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت کے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائے گا جس کی روشنی میں نوازشریف کے آئندہ کے علاج کے متعلق بھی فیصلہ کرے گا۔