Wednesday, May 8, 2024

لاہور کی نہر قربانی کے جانوروں کا سروس سٹیشن بن گئی

لاہور کی نہر قربانی کے جانوروں کا سروس سٹیشن بن گئی
September 10, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  لاہور کی نہر قربانی کے جانوروں کا سروس اسٹیشن بن گئی ہے  بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا جانور جلدی اور اچھی قیمت میں فروخت ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نہر کے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں قربانی کے جانوروں کو صابن سے خوب مل مل کر نہلایا جا تا ہے جس سے ان کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ مالکان کہتے ہیں انہیں پانی میں لے کر جانا مشکل ہے اگر وہ پانی میں چلے جائیں تو پھر باہر لانا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  عید کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی بڑھنا شروع ہو گیا۔ بیوپاری کہتے ہیں جانور جتنا صاف ہوتا ہے اتنا جلدی اور اچھی قیمت پر فروخت ہوتا ہے۔