Friday, April 26, 2024

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائن کی نمائش کا انعقاد کیا گیا

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائن کی نمائش کا انعقاد کیا گیا
June 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی نجی یونیورسٹی میں رنگا رنگ ٹیکسٹائل، فیشن ڈیزائن اور پینٹنگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے تخلیقی صلاحیتوں سے ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی میں اسکول آف ٹیکسٹائل اینڈ فیشن کے زیر اہتمام سالانہ ڈگری شو کا اہتمام کیا گیا جہاں مشرقی اور مغربی انداز کے ملبوسات کی نمائش سے تقریب کی رونقیں دوبالاہو گئیں۔ ملبوسات کے نئےڈیزائن، معاشرتی مسائل کی عکاسی کرتی پینٹنگز اور مختلف فن پارے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ طلبہ وطالبات کاکہنا تھا کہ ایسی نمائشوں کا سرکاری سطح پر بھی اہتمام ہونا چاہئے۔ یونیورسٹی کے ڈی جی عابد حسین شیروانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی  طالبعلموں میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔