Wednesday, May 1, 2024

لاہور کی مویشی منڈی میں سرد علاقوں کا یاک بھی قربانی کیلئے پہنچا دیا گیا

لاہور کی مویشی منڈی میں سرد علاقوں کا یاک بھی قربانی کیلئے پہنچا دیا گیا
July 30, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی مویشی منڈی میں سرد علاقوں کا یاک بھی قربانی کیلئے پہنچا دیا گیا، مالک نے دس لاکھ روپے فی یاک طلب کرلیے، کہتا ہے اس کو رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سرد علاقوں سے لائے گئے یاک لاہور کی مویشی منڈی میں سب کی نگاہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جسے ہر شہری خریدنا تو چاہتا ہے لیکن جب پر بھاری پڑنے کے باعث بس دیکھ کر ہی گزارا کرنا پڑ رہا ہے ۔

سیاہ اور بھورے بالوں والے یاک کے مالک نے اس منفرد جانور کو بیچنے کے لئے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ جانور دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے اس کا گوشت بھی اتنا ہی لذیذ ہوتا ہے۔

سرد علاقے کے جانور کو رکھنے کے لیے کولر اور 2 پنکھے لگائے گے ہیں تاکہ انہیں گرمی سے محفوظ رکھا جا سکے۔