Wednesday, May 8, 2024

لاہور کی مارکیٹوں میں پہلے ہی دن ایس اوپیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں

لاہور کی مارکیٹوں میں پہلے ہی دن ایس اوپیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں
May 18, 2020
لاہور (92 نیوز) لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے بعد ہفتے میں پہلے دن ہی مارکیٹوں میں ایس اوپیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، دکانداروں اور شہریوں دونوں نے ہی ایس اوپیز کی پرواہ تک نہ کی، بازاروں میں احتیاطی تدابیرپرعمل بھی نظرنہ آیا،بچے اوربزرگ بھی خواتین کے شانہ بشانہ نظر آئے۔ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے ہفتے میں پہلے دن ہی مارکیٹوں میں ایس اوپیز کی دھجیاں اُڑادی گئیں، بازار تو کھلے مگر نہ تو دکانداروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں نہ شہری ایس اوپیز کوخاطر میں لائے۔ رش کایہ عالم تھا کہ کاندھے سے کاندھا ٹکراتارہا،شہریوں کے درمیان سماجی فاصلے سمٹ کررہ گئے، دکانداروں کی اکثریت نے ماسک لگائے نہ ہاتھ سینی ٹائز کیے اورنہ ہی گلوز پہنے۔ شہری وبا کوخاطر میں لائے بغیر ماسک پہنے نظرآئے نہ گلوز پہنے، انہیں جنون تھا توصرف شاپنگ کا، دکانداروں نے پیرکے روز کو کاروبار کا آخری روز سمجھ لیا تو خریداروں کی سوچ بھی آخری دن کی خریداری والی ہی نظر آئی۔ ایس اوپیز کے مطابق بزرگ شہریوں اور بچوں کو مارکیٹ میں لانے سے گریز کی ہدایت کی گئی مگر مارکیٹوں میں ایسا کچھ نظر نہ آیا۔ بازاروں میں کہیں ہاتھ سینیٹائز کرنے کا انتظام نظر آیا، گلوزپہنے گئے نہ ماسک کی احتیاط کو خاطر میں لایا گیا، گنے چنے محتاط شہری ہی ماسک پہنے نظر آئے۔