Friday, May 10, 2024

لاہور کی فضا دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار

لاہور کی فضا دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار
November 13, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی فضا دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار دیدی گئی۔ شہر میں اسموگ کا راج ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 489 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد شہر کی فضا پر گہری اسموگ کا راج ہے۔ حد نگاہ 300 میٹر تک محدود ہو گئی۔ فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 293 تک جا پہنچا۔ طبی ماہرین نے بڑی پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش ہوئی تو صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔