Saturday, April 20, 2024

لاہور کی فضا اسموگ سے آلودہ، شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس دو سو اکتیس ریکارڈ

لاہور کی فضا اسموگ سے آلودہ، شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس دو سو اکتیس ریکارڈ
November 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کی فضا اسموگ سے آلودہ ہو گئی۔ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس دو سو اکتیس ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت کی فضا میں اسموگ کی آلودگی ختم نہ ہوئی۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق صبح کے وقت نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 360 تھا۔ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں بذریعہ موبائل وین ایئرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 235 تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا میں سانس لینا مشکل ہو گیا۔

اسموگ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاہور میں دھواں چھوڑنے والی 30 ہزار 319 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی  گئی۔ سی ٹی او کے مطابق خطرناک حد تک مضر صحت بننے والی 171 کمرشل گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔